اہل بیت(ؑع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پورٹ کے مطابق سید عباس عراقچی نے نیویارک میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے سیاسی حکام کے ساتھ ہونے والے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مختلف مسائل میں اختلافات موجود ہیں، لیکن مذاکرات کا ماحول تعمیری اور مثبت ہے اور دونوں فریق ضروری عزم و ارادے اور سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایران کے اعلی جوہری مذاکرات کار نے گروپ پانچ جمع ایک کے ارکان کے ساتھ دوطرفہ اجلاسوں کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس پہلے سے طے شدہ ہیں اور ان کا ایجنڈہ بھی پہلے سے معیّن ہے اور ان اجلاسوں میں فنی اور تکنیکی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کے حوالے سے گروپ پانچ جمع ایک اور ایران کے درمیان جامع مذاکرات کا ساتواں افتتاحی اجلاس کل شام کو نیو یارک میں منعقد ہوا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نیویارک میں یورپی یونین کے شعبۂ خارجہ پالیسی کی انچارج کیتھرین ایشٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاملے پر اختلافات اب بھی باقی ہیں اور کسی قابل قبول راہ حل تک پہنچنے کے لئے وقت بہت کم رہ گيا ہے لہذا ضرورت محسوس کی گئی کہ فریق ایک بار پھر ملاقات کریں اورجن معاملات اور طریقوں پر کوئی اتفاق رائے ممکن ہوسکتا ہے ان پر تبادلہ خیال کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲